Wednesday 1 April 2015

اہل حدیث یا شیعہ؟؟

 اہل حدیث یا شیعہ؟؟

جان لو کہ غیرمفلدین چھوٹے شیعہ ہیں
***سید احمد بریلوی شہید کے قافلہ میں مشہور تھا کہ غیر مقلد چھوٹے رافضی ہوتے ہیں [قصص اکابر ص26]
***غیر مقلد فرقہ کا بانی عبدالحق بنار سی ہے اور اس نے شوکانی یمنی سے علم حاصل کیا اور شوکانی زیدی شیعہ تھا
[مقدمہ فتح القدیر مصری ص5]
اور زیدی شیعہ کافر ہیں
[ عالمگیری ج2 ص283]
***قاری عبدالرحمن محدث پانی پتی لکھتے ہیں ً" بعد تھوڑے عرصہ کے مولوی عبدالحق مولوی گلشن کے پاس گئے اور کہا کہ میں شیعہ ہوں اور میں نے عمل بالحدیث کے پردے میں ہزارہا اہل سنت کو قید مذہب سے نکال دیا ہے اب انکا شیعہ ہونا بہت آسان ہے چنانچہ مولوی گلشن علی نے تیس روپیہ ماہوار انکی نوکری کروادی"
[کشف الحجاب ص21]
***نواب صدیق حسن غیر مقلد لکھتا ہے کہ عبدالحق بنارسی کی عمر کے درمیانی حصہ میں اسکے عقائد میں تزلزل اور اہل تشیع کی طرف اسکا رجحان بڑا مشہور ہے [سلسہ العسجد]
***مولانا عبدالخالق جو غیر مقلدوں کے شیخ الکل میاں نذیر حسین دہلوی کے استاذ اور خسر ہیں لکھتے ہیں "عبدالحق بنارسی کو ایسی ہی نا شائستہ حرکتوں کی وجہ سے اپنی جماعت سے نکال دیا تھا اور علماء حرمین نے اسکے قتل کا فتوی دیا تھا [تنبیہ الضالین ص3] ایک جگہ لکھا کہ عبدالحق بنارسی درمیانی عمر میں رافضی [شیعہ] ہو گیا تھا
***قاری عبد الرحمن محدث پانی پتی لکھتے ہیں" اس نے میرے سامنے یہ بات کہی کہ عائشہ رضی اللہ عنہا علی رضی اللہ عنہ سے لڑی اگر توبہ نہیں کی تو مرتد مری "
[کشف الحجاب ص21]
***روافض کی ساری علامتیں اس فرقہ میں موجود ہیں جیسے ۔ ۔ ۔ ۔
1تراویح کو بدعت بتانا
2 ض کو ظ پڑھنا
3 جب مذہب پوچھو تو محمدی بتائیں گے یہی قول شیعہ کا ہے کہ دین اور مذہب کو ایک جانتے ہیں
4 ائمہ اربعہ کے مقلدین کو مشرک جاننا شیعہ کا قول ہے
5 جمع بین الصلا تین مذہب شیعہ ہے 6آمین بالجہر کی ایک حدیث لیکر قرآن کا انکار کرنا قول شیعہ ہے
7شوہر اگر زیادہ دن غائب رہے تو متعہ یعنی دوسرے سے نکاح کر لے یہ شیعہ کا مذہب ہے 
[کشف الحجاب ص21 و22]

###قارئین بنارس کے ٹھگ مشہور ہیں اور عبدالحق بنارسی مع اپنی پارٹی کے ٹھگوں کا ایک گروہ ہے جو اہلسنت والجماعت ائمہ اربعہ کے مقلدین کے ایمان کو حدیث کے نام سے ٹھگ رہے ہیں جیسے مولانا ظفر علی نے مرزائیوں کے متعلق کہا تھا
...... شعر.....
مسیلمہ کے جانشین گرہ کٹوں سے نہیں
جیب کتر لے گئے پیمبری کی آڑ میں

اللہ انکو ہدایت دے اور ہماری حفاظت فرمائے

: 🌺 اہل حدیث یا شیعہ؟؟🌺

***قاری عبد الرحمن محدث پانی پتی فرماتے ہیں کہ بطور تنزل کے انکو شیعہ کہنا چاہئے کیونکہ جمیع کیود
[ تمام چالیں] شیعوں کے استعمال کرتے ہیں [کشف الحجاب ص25]
***یہ سب جانتے ہیں کہ ضرورت کے وقت آدمی اپنے قریبی لوگوں سے مدد طلب کرتا ہے چنانچہ نذیر حسین دہلوی غیر مقلد نے امام اعظم ابو حنیفہ کو بدنام کرنے کے لئے سید محمد مجتہد شیعہ سے مطاعن ابو حنیفہ طلب کئے [حاشیہ کشف الحجاب ص9] اور مولوی محمد حسین بٹالوی غیر مقلد لکھتا ہے کہ امام ابو حنیفہ پر جتنے اعتراض اخبار اہل الذکر میں کئے گئے ہیں وہ سب بہتان ہیں جنکو حامد حسین شیعی لکھنوی کی کتاب استقصاء الافحام سے لیا گیا ہے [السیف الصارم لمنکر شان الامام الاعظم]
***غیرمقلدین اپنے کو اہل سنت تقیہ سے کہتے ہیں محدث پانی پتی لکھتے ہیں کہ " پہلے مولانا شاہ اسحق کی خدمت میں معتقدانہ حاضر ہوتے تھے اور اپنے کو پکا اہل سنت ظاہر کرتے اور جب کوئی ابوحنیفہ پر طعن کرتا تو قران وحدیث سے جواب دینے کا وعدہ کرتے تاکہ لوگ معتقد ہو جائیں جب لوگ معتقد ہو گئے تو اپنے مذہب کو رواج دینا شروع کیا لیکن تقیہ نہ چھوڑا اور آہستہ آہستہ لوگو کو رفض کی راہ پر ڈال دیا [کشف الحجاب ص11]
***مولانا شاہ اسحق تقریر میں غیر مقلدوں کو گمراہ فرما یا کرتے تھے [حاشیہ کشف الحجاب ص 10]
***13 رمضان 1298 ہجری کو علماء دہلی کا اجماع ہوا کہ یہ فرقہ اہل سنت سے خارج ہے [کشف الحجاب ص 26]
***خود انکا فتوی ہے کہ غیر مقلد شیعہ ہیں چنانچہ نواب صدیق حسن کہتا ہے کہ ائمہ اور علماء آخرت کی غیبت کرنا مذہب رفض کا شیوہ ہے
[مآثر صدیقی ج4 ص23]
نذیر حسین دہلوی نے کہا کہ جو ائمہ دین کی بے ادبی کرے وہ چھوٹا رافضی یعنی شیعہ ہے [تاریخ اہل حدیث ص73 از مولانا ابراہیم سیالکوٹی] اور معلوم ہے کہ یہ فرقہ ائمہ مجتہدین کی توہین کرتا ہے
***وحیدالزماں لکھتا ہے کہ اہل حدیث علی کے شیعہ ہیں
[نزل الابرار ج1 ص7]
***ساری امت کو گمراہ کہنے والا خود کافر ہے چنانچہ قاضی عیاض فرماتے ہیں کہ ہم اس شخص کے کفر کے بالیقین قائل ہیں جو ایسا قول کہتا ہے جس سے امت کی تضلیل اور جمیع صحابہ کی تکفیر لازم آتی ہو [ کتاب الشفاء ج2 ص286]
***وحیدالزماں لکھتا ہے کہ ولید بن عقبہ معاویہ بن سفیان مغیرہ بن شعبہ اور سمرہ بن جندب [رضوان اللہ تعا لی علیہم اجمین ] فاسق تھے
..العیاذ باللہ...[نزل الابرار ج3ص94]
***نذیرحسین دہلوی غیر مقلد کے استاذ مولانا عبدالخالق فرماتے ہیں کہ ان غیر مقلدین کا مذہب اکثر باتوں میں روافض کے مذہب سے ملتا جلتا ہے  روافض پہلے رفع یدین اور آمین بالجہر اور قرات خلف الامام کے مسئلے امام شافعی رح کی دلیلوں سے  ثابت اور ترجیح دے کر عوام کو خصوصا مذہب حنفی والوں کو شبہ میں ڈالتے ہیں پھر جب یہ بات اپنے مقلدوں میں ذہن نشین کرا چکتے ہیں تب آگے اور مسئلوں میں متشکک اور متردد بناتے ہیں اور مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں
[تنبیہ الغافلین ص5]
***محدث پانی پتی فرماتے ہیں کہ یہ لوگ عمل بالحدیث کا دعوی کرتے ہیں اور مقصود انکا دین محمدی سے برہمی [ناراضگی ] ہے اور ترویج مذہب باطل شیعہ جبریہ قدریہ وغیرہ کی ہے  ناحق علماء اہل سنت کا نام لیکر خلق کو بہکاتے ہیں [کشف الحجاب ص23]

***شیعوں اور غیر مقلدین میں حیرت انگیز توافق ہے دیکھئے
1شیعہ اجماع کو نہیں مانتے چنانچہ خلفاءثلثہ حضرات ابو بکر عمر عثمان رضی اللہ عنہم کی خلافتیں اجماع صحابہ سے ثابت ہیں مگر شیعہ نہیں مانتے اسی طرح 20 رکعت تراویح صحابہ کے اجماع سے ثایت ہیں مگر غیر مقلد نہیں مانتے
 2علامہ ابن تیمیہ فرماتے ہیں کہ رافضی کہتا ہے کہ سارے اہل سنت والجماعت قیاس کے قائل ہیں اور اسکے عامل ہیں انہوں نے خدا کے دین میں ایسی چیز داخل کردی جو اسمیں سے نہیں ہے اور احکام شریعت کو بدلدیا اور چار مذہب بنا رکھے ہیں جو آپﷺ اور صحابہ کے دور میں نہیں تھے حالانکہ صحابہ نے فیاس کے چھوڑنے کی تاکید کی ہے اور یہ کہا کہ سب سے پہلے قیاس ابلیس نے کیا
[منہاج السنہ ج1ص89] اور یہی بات غیر مقلد بہی کہتے ہیں
3 شیعہ شیخین کی فضیلت کے قائل نہیں اسی طرح غیر مقلد بہی قائل نہیں وحید الزماں لکھتا ہے کہ آپﷺ کے بعد امام برحق ابوبکر ہیں پھر عمر پھر عثمان پھر علی ٥ھر حسن ابن علی [رضی اللہ عنہم] لیکن ہم یہ نہیں جانتے کہ ان میں سے عنداللہ کون افضل ہے [نزل الابرار ج1 ص7]
4شیعوں کا موقف ہے کہ کتاب وسنت کوئی چیز نہیں اصل چیز کتا ب اللہ اور عترت [خاندان] رسول اللہ ﷺہے یہی مسلک ان غیر مقلدوں کا ہے وحید الزماں لکھتا ہے کہ اہل حدیث ہی وصیت نبی پر قائم ہیں اور کتاب و عترت کو مضبوطی سے پکڑنے والے ہیں [نزل الابرار ج1 ص7]


***شیعہ  حضرت معاویہ سے دشمنی رکھتے ہیں اور یہی مذہب غیر مقلدوں کا ہے چنانچہ وحید الزماں غیر مقلد لکھتا ہے کہ ابو سفیان زندگی بھر آنحضرت ﷺ سے لڑتے رہے اور انکے فرزند ارجمند معاویہ [رضی اللہ عنہ] نے حضرت علی خلیفہ بر حق سے مقابلہ کیا اور  ہزاروں مسلمانوں کا خون گرایا قیامت تک اسلام میں جو ضعف آگیا یہ ان ہی [معاویہ]کا طفیل تھا [ترجمہ بخاری ج6 ص61]
بخاری ج5 میں لکھتا ہے کہ انکے دل میں آنحضرت ﷺ کے اہل بیت کی محبت نہ تھی
***صحابہ کی بے ادبی کرنے میں شیعہ اور غیر مقلد دونوں برابر ہیں وحید الزماں لکھتا ہے کہ ایک سچے مسلمان کا دل جسمیں پیغمبر ﷺ کی ذرہ برابر بھی محبت ہو یہ گوارہ نہیں کریگا کہ وہ صحابہ کی تعریف وتوصیف کرے البتہ ہم اہلسنت کا طریق یہ ہے کہ صحابہ سے سکوت کرتے ہیں اسلئے معاویہ سے بھی سکوت کرنا ہمارا مذہب ہے اور یہی اسلم اور قرین احتیاط ہے مگر انکی نسبت کلمات تعظیم مثلا حضرت اور رضی اللہ عنہ کہنا سخت دلیری اور بے باکی ہے اللہ مخفوظ رکھے [لغات الحدیث مادہ عز]

***شیعوں کے نزدیک متعہ حلال ہے یہی قول غیر مقلدوں کا ہے دیکھیں [نزل الابرار ج2ص 33 اور ہدیہ المہدی ص112]
***غیر مقلد شیعوں کی طرح پاؤں کے مسح کے قائل ہیں وحید الزماں لکھتا ہے  کہ ہمارے اصحاب میں سے ابن جریر نے کہا کہ وضو کرنے والے کو اختیار ہے چاہے پاؤں دھوئے اور چاہے مسح کرے اسلئے کہ کتاب اللہ ظاہر مسح ہی کو بیان کرتی ہے لیکن صحابہ دھونے پر متفق ہیں ..............اور ہم نے زیدیہ اور امامیہ [شیعوں] کی کتابوں میں ائمہ اہل بیت کی متواتر روایات پائی ہیں جو مسح کے جواز کو ثابت کرتی ہیں [نزل الابرار ج1ص13] دیکھا آپ نے شیعوں سے کتنی محبت ہے انکے قول کے آگے صحابہ کے اجماع کو بھی ٹھکرا دیا
***شیعوں اور غیر مقلدوں کے نزدیک فوت شدہ لوگوں کی تقلید جائز نہیں وحید الزماں لکھتا ہے فوت شدہ مجتہد کی نقلید جائز نہیں اور بعض نے اس پر اجماع نقل کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ جائز ہے اور شیخ ابن قیم نے اسی کو ترجیح دی ہے .............اس بارے میں مقلدین نے ہماری مخالفت کی ہے اور فرقہ امامیہ [شیعہ] ہمارے موافق ہے [ہدیہ المہدی ج1ص112]
دیکھا بڑے چھوٹے بھائیوں میں کتنی محبت ہے؟

***شیعہ اذان میں حی علی الفلاح کے بعد حی علی الخیر العمل کہتے ہیں غیر مقلد اسکو جائز کہتے ہیں وحید الزماں لکھتا ہے کہ حی علی الفلاح کے بعد حی علی العمل کہنے میں کوئی حرج نہیں [نزل الابرار ج1ص59]
***تھوڑا پانی ناپاک نہ ہونے میں شیعوں اور غیرمقلدوں کا توافق وحید الزماں لکھتا ہے کہ کنویں کا پانی ناپاکی گرنے سے ناپاک نہیں ہوتا چاہے کنواں چھوٹا ہو اور پانی بہی کم ہو [نزل الابرار ج1ص31] ادھر شیعہ کہتے ہیں کہ کنویں میں اگر پاخانے کی بھری ہوئی زنبیل [ٹوکری] گر گئ تو کوئی حرج نہیں اس سے وضو کر سکتے ہیں اور اسمیں سے پانی نکالنے کی بھی ضرورت نہیں
[من لایحضرہ الفقیہ ص5]
***شیعہ کہتے ہیں کہ ساس کے ساتھ زنا کرنے سے بیوی حرام نہیں ہوتی چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ امام جعفر نے فرمایا کہ اگر کسی نے اپنی ساس یا اپنی بیوی کی لڑکی سے یا اپنی سالی  سے زنا کیا تو بیوی حرام نہیں ہوگی [فروع کافی ج2 ص174] ادھر غیر مقلد کہتا ہے کہ اگر اپنی بیوی کی ماں سے جماع کیا تو بیوی حرام نہ ہوگی [نزل الابرار ج2ص28]
***مشت زنی دونوں کے یہاں جائز چنانچہ شیعہ نے کہا کہ امام جعفر سے مشت زنی کے متعلق سوال کیا گیا تو فرمایا کہ وہ اپنے وجود سے عمل کرتا ہے اسپر کوئی مواخذہ نہیں
[فروع کافی ج2ص234] اذھر غیر مقلد کہتے ہیں کہ ہاتھ سے منی نکالنا بالکل مباح[جائز] ہے ..........اور جب گناہ سے بچنا نا ممکن ہو تو واجب ہوجاتا ہے ...........بعض نے اسکا ارتکاب صحابہ سے بھی نقل کیا ہے 
[عرف الجادی ص207]

خنزیر کے اجزاء غیر مقلد اور شیعہ دونوں کے نزدیک پاک ہیں چنانچہ شیعہ نے کہا کہ امام جعفر سے پوچھا گیا کہ خنزیر کے بالوں کی رسی سے کنویں میں سے پانی نکالیں تو کیا اس سے وضو کیا جا سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا اسمیں کوئی حرج نہیں
[فروع کافی ج2ص103]
ادھر غیر مقلد کہتے ہیں کہ مردار کے اور خنزیر کے بال ہڈیاں کھر پٹھے اور سینگ پاک ہیں [نزل الابرار ج1ص30]
***جمع بین الصلوتین دونوں کے یہاں جائز ہے وحید الزماں لکہتا ہے کہ جمع بین الصلوتین بغیر کسی عذر کے جائز ہے اور تفریق افضل ہے .........اور جمع بین الصلوتین کو امامیہ [شیعہ] نے اپنی کتابوں میں آل پاک سے روایت کیا ہے [ھدیہ المہدی ج1ص109]
***نماز جنازہ کی دعائیں شیعہ حضرات زور سے پڑھتے ہیں غیر مقلد کہتے ہیں کہ جنازہ کی دعائیں  جہرا [زور سے] پڑھنا سنت ہے
[فتاوی علماء اہل حدیث ج5 ص152 وفتاوی ثنائیہ ج2ص56]

***شیعہ حضرات نماز میں ہاتھ اٹھا کر دعاء مانگتے ہیں غیر مقلدین بھی اسی کے قائل ہیں وحید الزماں لکھتا ہے کہ اہل حدیث نماز میں ہاتھ اٹھا کر دعاء مانگنے کو جائز کہتے ہیں
[نزل الابرار ج1ص110]
***شیعہ نے کہا کہ عورت کے ساتھ وطی فی الدبر حلال ہے
[الاستبصار ج2ص130] یہی غیر مقلد بھی کہتے ہیں دیکھئے [نزل الابرار ج1ص123]
***کتے کی پاکی میں دونوں متفق ہیں جمہور کے نزدیک اگر کتا کنویں میں گر جائے تو کنواں ناپاک ہوجاتا ہے اور سارا پانی نکالنا ضروری ہے مگر شیعوں کے یہاں صرف 5 ڈول نکالنا کافی ہوگا [فروع کافی ج1ص4] اور غیر مقلد نے  کہا کہ اگر کتا پانی میں گر جائے اور پانی کے اوصاف تبدیل نہ ہوں تو پانی پلید نہ ہوگا چاہے اسکا منہ پانی میں لگ جائے ...اور اس سے دو سطر پہلے لکھا کہ مچھلی کا خون پاک ہے اسی طرح کتے کا اور اسکا تھوک بھی پاک ہے
[نزل الابرار ج1 ص30]

***شیعہ کا  اس قرآن پر ایمان نہیں اسلئے انکا حفظ کی دولت سے محروم ہونا تو سمجھ میں آتا ہے مگر حیرت یہ ہے کہ  غیر مقلدوں میں بھی نسبتا  حافظ بہت کم ہیں وجہ یہ ہے کہ حدیث حدیث کی رٹ میں قرآن کی عظمت اور حفظ قرآن کی اہمیت دل سے نکال دی
***غیر مقلد اور شیعہ ایک ساتھ دی ہوئی تین طلا قوں کو ایک مانتے ہیں
***تراویح کا انکار کرنے میں دونوں متفق ہیں عام لوگ سمجھتے ہیں کہ غیرمقلدین سے جمہور کا تراویح میں  اختلاف تعداد رکعات میں ہے کہ جمہور 20 کہتے ہیں اور غیر مقلد 8 مگر یہ بات صحیح نہیں اصل یہ ہے  کہ تراویح کے وجود میں اختلاف ہے کیونکہ باتفاق اہل سنت تراویح 20 رکعت ہیں اس سے کم نہیں 8 رکعات تراویح جسکے یہ مدعی ہیں وہ تراویح ہیں ہی نہیں بلکہ تہجد کی نماز ہے اسی لئے اکثر محدثین نے 8 رکعت والی روایت کو باب التہجد میں نقل کیا ہے قیام رمضان میں نہیں پھر امام ترمذی نے جہاں تراویح کے متعلق مذاہب نقل کئے ہیں 20 یا 36 تراویح کا تو ذکر کیا ہے لیکن 8 کا نہیں گویا امام ترمذی کے دور تک تراویح 20 رکعت پڑھی جاتی تھیں  شیعوں کا اور غیر مقلدوں کا ایک ہی موقف ہے کہ 20 رکعت تراویح جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رائج کی تھیں ہم اسکو نہیں مانتے لہذا دونوں بھائی یکساں منکرین تراویح ٹھہرے

***مسئلہ رجعت میں شیعہ  اور غیر مقلد دونوں متفق ہیں
ملا باقر مجلسی نے اس مسئلہ پر ایک مستقل رسالہ لکھا ہے جسکا حاصل یہ ہے کہ امام مہدی علیہ السلام مدینہ منورہ  جا کر حضرات ابو بکر عمر عثمان  عائشہ حفصہ رضی اللہ عنہم اور انکے تابعین کو قبروں سے نکال کر زندہ کرینگے   اور حضرات علی وحسنین اور انکی ذریت اور شیعوں  کو بھی زندہ کرینگے اور انکے سامنے اصحاب رضی اللہ عنہم  وازواج رسول رضی اللہ عنہن اور انکے اتباع کو اذیت دیکر مارینگے اور انکی لاشوں کو درخت سے لٹکا دینگے حضرات علی وحسنین اور انکی ذریت و شیعہ یہ انتقامی منظر دیکھ کر باغ باغ ہو جائینگے [نعوذ باللہ]
اور غیر مقلد عالم ملا معین لکھتا ہے کہ جو شخص امام مہدی علیہ السلام کی سچی محبت میں مر گیا اگر انکا زمانہ نہ پا سکا تو اللہ تبارک وتعالی امام مہدی کو اجازت دینگے کہ وہ اسے زندہ کر کے اپنے دیدار سے شادکام [خوش] کریں اور یہ انکے زمانہ میں اسکی رجعت ہوگی [دراسات اللبیب ص219]
تو گویا شیعوں نے سنیوں سے انتقام لینے کے لئے رجعت کا عقیدہ گھڑا اور غیر مقلدوں نے امام مہدی کی زیارت پانے کیلئے انکی موافقت کی اور اس جھوٹ سے اتفاق کیا تو دونوں ہی من گھڑت عقیدے  رجعت میں باہم متفق ہیں حالانکہ اہل سنت والجماعت کے یہاں یہ عقیدہ بالکل مردود ہے چنانچہ امام نووی شارح مسلم لکھتے ہیں کہ رجعت باطل ہے اور معتقد اسکے رافضی ہیں

        

بشکریہ : ابوالحسن ارشد کاندھلوی

0 تبصرے comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔