Thursday 12 March 2015

کتابیں ۔ ۔ ۔ ۔امام ابوحنیفہؒ سے متعلق:

کتابیں  ۔ ۔ ۔ ۔امام ابوحنیفہؒ سے متعلق:
امام ابوحنیفہؒ کی تابعیت:
حضرت امام رحمة اﷲ علیہ ائمہ اربعہ میں ایک خاص ممتاز اور منفرد حیثیت کے حامل ہیں جس کی وجہ ان کی وہ خصوصیات اور امتیازات ہیں جو دوسرے ائمہ میں نہیں پائے جاتے، اور انہیں خصوصیات کی بناءپر آپ کو امام اعظم کے لقب سے ملقب کیا جاتا ہے۔اور اہل علم اس حقیقت کو خوب جانتے ہیں کہ اسلامی دنیا کی اکثریت فقہی احکام میں امام اعظم کی پیرو ہے۔ امام صاحب کو اللہ تعالیٰ نے بہت سی خصوصیات سے نوازا تھا ان میں سے ایک اہم خصوصیت ان کی تابعیت ہے، یہ وہ خصوصیت ہے جس میں ائمہ مذاہب اربعہ میں امام اعظم ابو حنیفہؒ ہی یکتا و منفرد ہیں ، یہ کتاب اس موضوع پرنہایت جامع اور قیمتی معلومات پر مشتمل ہے جس سے اردو زبان کا دامن خالی تھا۔اس کتاب کے چند اہم مباحث حسب ذیل ہیں: تابعیت کیا؟ امام حنیفہ نے کن کن صحابہ کا زمانہ پایا؟ کن حضرات صحابہ سے آپ کو شرف ملاقات حاصل ہے؟ کن حضرات صحابہ سے آپ کی روایت ثابت ہے؟
ہماری دعا ہے کہ حق تعالیٰ شانہ حضرت امام اعظم کے طفیل اس کوشش کو شرف قبولیت سے نوازے اور ہمیں ان کی برکت سے سرفراز کرے۔آمین
http://rahesunnat.wordpress.com/2010/05/29/imam-abu-hanifa-ki-tabiatامام-ابوحنیفہ-کی-تابعیت

امام ابو حنیفہؒ کے فضائل-و-مناقب
امام ابو حنیفہؒ کے فضائل-و-مناقب  پر "قرآن-و-سنّت" کی روشنی میں، علامہ جلال-الدین "السیوطی"(شافعی-مقلد)رحمہ الله کی عربي کتاب "التبييض الصحيفه" اردو میں بنام "امام ابو-حنیفہ رحمہ الله کے حالات، کمالات اور ملفوظات" فری ڈاؤن-لوڈ کریں یا آن-لائن پڑھیں:
http://islamicbookslibrary.wordpress.com/2011/09/29/imam-e-azam-abu-hanifa-r-a-halaat-kamalaat-malfoozat-by-shaykh-jalaluddin-suyuti-r-a/

سیرت النعمان (از مولانا محمّد شبلی نعمان) :
اس کتاب کے پہلے حصّے میں امام ابو حنیفہؒ کا نام و نسب، ولادت و سن_رشد، تعلیم و تربیت، شیوخ_حدیث درس و افتاء، بقیہ زندگی اور درباری تعلقات، اخلاق و آداب، منظرات و فتاویٰ، ذہانت و طباعی. اس قسم کے حالت نہایت تفصیل سے مذکور ہے.
دوسرے حصّے میں امام صاحب کے اصول و مسائل سے، جو علم_کلام اور فن_حدیث سے متعلق ہیں، تفصیلی بحث ہے. اور واقعات و اسانید کے ساتھ سبط کیا گیا ہے کہ فن_حدیث میں ان کا کیا پایہ تھا. فون_فقہ پر تفصیلی ریویو ہے، جس میں تدوین_فقہ کی تاریخی حالات کے ساتھ وہ تمام خصوصیتیں تفصیلن بین کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے فقہ_حنفی کو اور ائمہ کی فقہ پر ترجیح حاصل ہے. خاتمہ میں امام صاحب کے نامور اور ممتاز شاگردوں کے مختصر حالات ہیں.
http://islamicbookslibrary.wordpress.com/2011/06/23/seerat-un-noman-r-a-by-shaykh-shibli-nomani-r-a

ایمان کے ہوتے ہوءے گناہ کبیرہ کے مرتکبین کے ایمان کے مسءلہ کو بنیاد بنا کر امام ابو حنیفہؒ کے مخالفین نے امام ابو حنیفہؒ کی اس مسءلہ پر تعبیر اور مرجہ ضالہ کی تعبیر میں مختصر مشابہت کی بنا پر امام رح پر ارجاء کی تہمت لگا دی جبکہ دونوں کے عقاءد کے درمیان فرق عظیم موجود ہے کہ مرجہ ضالہ اعمال کو کوءی حیثیت نہیں دیتے اسکی حاجت و ضرورت کی نفی کرتے ہیں گناہوں کے ارتکاب کو ضرر رساں نہیں بتاتے جبکہ فقہاء متکلمین اور امام ابو حنیفہؒ اعمال کو حیثیت دیتے ہیں اسکی حاجت و ضرورت کو ثابت کرتے ہیں گناہوں کے ضرر رساں ہونے کو بیان کرتے ہیں۔
http://www.islamicbookslibrary.net/hazrat-imam-abu-hanifa-r-a-per-irja-ki-tohmat-by-shaykh-naimatullah-azami/

مقام ابو حنیفہؒ
زیر نظر کتاب میں حضرت امام ابو حنیفہؒ کا مقام فقہ؛ حدیث اور علم کلام میں صریح حوالوں سے ثابت کیا گیا ہے۔نیز ان کی دیانت؛امانت؛استقامت اور ثقاہت پر واضح حوالے پیش کیے گءے ہیں۔ ان پر مرجی؛ اہل الراءی؛ مخالف اسلام و حدیث اور قلت عربیت وغیرہ کے جتنے اصولی اعتراضات قدیما و حدیثا کیے گءے ہیں ان کے اصولی جوابات دیے گءے ہیں اور اس میں معترضین کے تعصب؛ عناد اور اجتہادی غلطی بھی آشکارا کی گءی ہے۔ نیز ہدایہ فقہ حنفی کی دیگر کتب اور احناف پر کیے گءے بعض اعتراضات کے دندان شکن جوابات بھی اس کتاب کا موضوع ہے۔ واللہ یقول الحق وھو یھدی السبیل
http://islamicbookslibrary.wordpress.com/2011/06/07/maqam-e-abi-hanifa-r-a-by-shaykh-sarfraz-khan-safdar-r-a/

رسالہ ”الجرح علی ابی حنیفہ” کے اعتراضات کا مدلل جواب
غیر مقلدین کی طرف سے شاءع ہونے والے رسالہ ”الجرح علی ابی حنیفہ” میں امام ابو حنیفہؒ کی محدثیت پر کیے جانے والے اعتراضات کا مدلل جواب دیا گیاہے۔
In this brief Booklet, the author replied the allegations on Imam-e-Azam, Abu Hnifa (RA) by the Gher Muqallideen in a book named “Al-Jarah Ala Abi Hanifa
http://islamicbookslibrary.wordpress.com/2011/07/04/imam-abu-hanifa-r-a-aur-mautarizeen-by-shaykh-mufti-syed-mehdi-hasan-shahjahanpuri/

امام ابو حنیفہؒ سے سن ١٣٠٠ ہجری تک دنیا بھر کے ایک ہزار (١٠٠٠) سے زائد حنفی علماء و فقہاء کا مستند تذکرہ، اردو میں اپنے موضوع پر واحد کتاب
http://www.islamicbookslibrary.net/hadaiq-ul-hanafia-by-shaykh-faqeer-muhammad-jehlumi-r-a/

تانیب الخطیب:
محدث ابوبکر بن علی بن ثابت المعروف "علامہ خطیب بغدادی رح" شافعی (٤٦٣ھ) نے اپنی حدیثی، فقہی اور تاریخی خدمات کے باوجود تعصب کے سیلابی ریلے میں بہہ کر اپنی کتاب "تاریخ_بغداد" میں متروک اور ساقط الاعتبار راویوں کی روایات پر مدار رکھ کر جو من گھڑت افسانے امام ابو حنیفہؒ اور ان کے اصحاب کے متعلق پیش کیے ہیں اور بےجا قسم کے اعتراضات اور مطاعن ذکر کیے ہیں، ان کا جواب، محقق_دوران، محدث_زماں، سیف_حنفیت حضرت مولانا محمّد زاہد بن الحسن الکوثری رح المصری (1371ھ) کی مشہور عربی کتاب "تانیب الخطیب على ما ساقه في ترجمه أبي حنيفة من الأكاذيب" كا یہ اردو ترجمہ "سراج الامت، فقیہ الملت، امام اعظم ابو حنیفہؒ کا عادلانہ دفاع" مولانا عبد القدوس قارن صاحب کا پیش خدمت ہے.
http://islamicbookslibrary.wordpress.com/2012/09/01/taneeb-ul-khateeb-by-allama-zahid-ul-kawthari-r-a-translated-by-shaykh-hafiz-abdul-quddus-khan-qaran

تبشیر الناس فی شرح قال بعض الناس:
ہر دور میں کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اس دور کے اہل_حق سے مقابلہ کی کوشش کرکے ان کو بدنام کرتے ہیں، جن کی تند و تیز مخالفت سے کبھی کبھی اہل_حق بھی متاثر ہوجاتے ہیں جیسا کہ حضرت عائشہ (رضی الله عنہا) کے واقعہ افک میں منافقین کی تند و تیز مخالفت و افواہوں کی رو میں حضرت حسان بن ثابت اور حضرت مسطح (رضی الله عنھم) جیسے مخلص مسلمان بھی بہہ گئے مگر حق حق ہوتا ہے اور حقیقت حقیقت ہوتی ہے. یہی حال امام ابو حنیفہؒ کا تھا، مخالفین نے ان کے خلاف غلط افواہوں کو پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، جن سے بعض اہل_حق بھی متاثر ہوکر ان کی مخالفت کرنے لگے، ان (مخلص مسلمانوں) میں سے امام بخاری (رحمہ الله) بھی تھے. مگر
نور_خدا ہے کفر کی حرکت پر خندہ زن،
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جاۓ گا
.
صحیح بخاری میں "قال بعض الناس" کے عنوان سے جو امام ابو حنیفہؒ پر جو اعتراضات وارد کئے گئے ہیں، ان کا جواب مختلف زبانوں میں ہر دور میں لکھا گیا، اس دور میں ہمارے عزیز فضل نوجوان مولانا قاضی باقی باللہ صاحب نے اردو زبان میں اس کا جواب جس سہل الفہم اندز میں تحریر کرکے اہل_علم پر جو احسان کیا ہے وہ اپنی نظیر آپ ہی ہے، الله کریم قبول فرماکر مزید بر مزید علمی خدمات کی توفیق سے نوازدے . آمین


اس کتاب کو آن لائن پڑھنے یا فری ڈاؤن لوڈ کیجئے:
http://www.scribd.com/doc/38469437/Tabsheer-Un-Naas-Fi-Sharhi-Qala-Baz-Un-Nas-by-Shaykh-Baqi-BillahHaji Zahid Deobandih

یہ عربی کتاب بنام "الانتقاء" تین (٣) ائمہ فقہاء (جو قرآن و سنّت کی فقه الدین - القرآن : ٩/١٢٢ - رکھنے والے اماموں) کے علم و عقیدت پر مستعمل حالات، فضائل و مناقب پر مشتمل ہے .

المؤلف: الإمام الحافظ يوسف بن عبد البر أبو عمر الأندلسي (368هـ_463هـ)
المحقق: الشيخ عبد الفتاح أبو غدة
الناشر: مكتبة المطبوعات الإسلامية حلب,سوريا
سنة النشر: 1417هـ 1997مـ
الطبعة: الأولى عدد الصفحات: 436
http://www.scribd.com/doc/117323963

بشکریہ :  مولانا محسن صاحب


1 تبصرے comments:

umarfarooq haqani نے لکھا ہے کہ

بھت خوب اللہ تعالیٰ مزید توفیق نصیب فرماییں

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔