Saturday 1 March 2014

وساوس غیرمقلدیت : وسوسہ = فقہ حنفی کا ہرمسئلہ سند کے ساتھ امام ابوحنیفہ سے ثابت نہیں ہے ۔

وسوسہ = فقہ حنفی کا ہرمسئلہ سند کے ساتھ امام ابوحنیفہ سے ثابت نہیں ہے ۔

جواب = صرف اور صرف امام ابوحنیفہ کے ساتھ بغض کی وجہ سے یہ وسوسہ بہیعوام میں پهیلایا جاتا ہے، آپ کبھی بھی نام نہاد فرقہ اہل حدیث میں شامل جہلاء کی زبانی فقہ شافعی ، فقہ مالکی ، فقہ حنبلی ، کے خلاف کوئی بات نہیں سنیں گے کیونکہ ان کا مقصد ومشن امام ابوحنیفہ اور فقہ حنفی کی مخالفت ہے ، کیونکہ یہ فرقہ شاذه اسی کام کے لیئے ہندوستان میں پیدا کیا گیا ، باقی مذکوره بالا وسوسہ کا جواب یہ ہے کہ الحمد لله فقہ حنفی کا  ہر مفتی  بہ  اورمعمول بہا مسئلہ سند ودلیل کے ساتھ ثابت ہے ، اور سند سے بہیزیاده مضبوط وقوی دلیل تواتر ہے  ، اوراہل سنت کے نزدیک یہ بات متواتر ہےکہ فقہ حنفی کے مسائل واجتہادات امام ابوحنیفہ اورآپ کے تلامذه کے ہیں، اورعلماء امت نے مذاهب اربعہ کے مسائل پرمشتمل مستقل کتب لکھی ہیں، مثال کے طور پر کتاب (( بداية المجتهد ونهاية المقتصد )) علامہ القاضي أبي الوليد ابن رشد القرطبي المالکی کی ہے، اس میں مذاهب اربعہ کے تمام مسائل دلائل کے ساتھ موجود ہیں، اوراس باب میں یہ کتاب انتہائی بہترین اورمقبول کتاب ہے، اسی طرح ایک کتاب (( الفقه على المذاهب الأربعة )) علامہ عبد الرحمن الجزيري کی ہے، اسی طرح ایک کتاب (( رحمة الأمة في اختلاف الأئمة )) علامہ محمد بن عبدالرحمن بن الحسين القرشي الشافعي الدمشقی کی ہے، اسی طرح  امام شعرانی  کی کتاب (( المیزان )) وغیرذالک بہت سارے کتب ورسائل ہیں جس میں مذاهب اربعہ کے مسائل موجود ہیں، توامام اعظم ابوحنیفہ کے مسائل وفقہ بھی ثابت ہےاسی لیئے توعلماء اہل سنت امام اعظم ابوحنیفہ کے اقوال ومسائل بھی نقل کرتے ہیں، تمام علماء متاخرین ومتقدمین ( اگلے پچهلے ) سلف وخلف سب دیگرائمہ کے ساتھ امام اعظم ابوحنیفہ کا مذہباور اقوال ومسائل بھی نقل کرتے ہیں، توامام اعظم ابوحنیفہ کے بارے میں یہ وسوسہ کہ فقہ حنفی کا ہرمسئلہ سند کے ساتھ امام ابوحنیفہ سے ثابت نہیں ہےبالکل باطل وفاسد ہے، اور ہم  اس وسوسہ کے پهیلانے والے نام نہاد فرقہ اہل حدیث کے جہلاء سے سوال کرتے ہیں کہ تم قرآن مجید کی ہر ہر آیت حضور صلی الله علیہ وسلم سے سند کے ساتھ ثابت کرو الحمد سے والناس تک پڑهتے جاؤ اور ایک ایک آیت کی سند بھی پیش کرتے جاؤ ، فرقہ اہل حدیث کے اگلے پچهلے سب جمع هوجائیں تب بھی پیش نہیں کرسکتے ، اگر فرقہ اہل حدیث کے یہاں تواتر کی کوئی حیثیت نہیں ہےصرف سند ضروری ہےتوپهرسارے قرآن کا کیا کروگے ؟؟ لہذا ہم  کہتے ہیں کہ قرآن مجید کا ایک ایک حرف اورایک ایک آیت محفوظ ہےاورثابت بالتواتر ہے، بعینہ اسی طرح فقہ حنفی کے مسائل تواترکے ساتھ ثابت ہیں، اورالحمد لله دلائل کے اعتبارسے فقہ حنفی اقرب الی الکتاب والسنہ ہے، اور اس بات کا اقرار صرف علماء احناف ہی نہیں' بلکہ غیرعلماء احناف نے بھی کیا ہے ۔


0 تبصرے comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔